the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نظام آباد :5؍جولائی ( اعتماد نیوز) ضلع پریشد نظام آباد پر ایک بار پھر ٹی آرایس نے اپنا گلابی پرچم لہرایا ہے آج منعقدہ ضلع پریشد انتخابات میں صدرنشین ضلع پریشد کی حیثیت سے ٹی آرایس امیدوار زیڈ پی ٹی سی نظام ساگرراجو دفعیدار کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا جبکہ ٹی آرایس کی زیڈ پی ٹی سی رکن درپلی جی سومنا کا بھی بلامقابلہ بحیثیت نائب صدرنیشن ضلع پریشد انتخاب عمل میں آیا۔ قبل ازیں ضلع پریشد معاون ارکان کی حیثیت سے ماچہ ریڈی منڈل موضع ایلک گنڈہ کے ٹی آرایس قائد انصاری مشتاق حسین اور بانسواڑہ کے شیخ علیم الدین کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ صدرنشین ضلع پریشد و نائب صدرنشین کے انتخابات کیلئے آج ضلع پریشد کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر و ضلع انچارج آفیسر ڈی وینکٹیشور راؤ کی نگرانی میں انتخابی عمل منعقد ہوا قبل ازیں ضلع پریشد نظام آباد کے 36 نو منتخب زیڈ پی ٹی سی ارکان کو ضلع کلکٹر نے عہدہ راز داری کا حلف دلایا بعدازاں کوآپشن ممبر کے انتخاب کے بعد سہ پہر تین بجے صدرنشین ضلع پریشد کے انتخابات کیلئے ٹی آرایس امیدوار کی حیثیت سے راجو دفعیدار کا پرچہ داخل کیا گیا۔ ٹی آرایس کو دو تہائی اکثریت یعنی 24 زیڈ پی ٹی سی ارکان کی کامیابی سے بلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوئی ۔جبکہ کانگریس نے صرف 12 زیڈ پی ٹی سی ارکان کامیاب ہوئے کانگریس نے مقابلہ میں حصہ نہیں لیا۔ صدرنشین و نائب صدرنشین ضلع پریشد کے انتخابات کے پیش نظر بہ اعتبار عہدہ ریاستی وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی، رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا، رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل، ارکان اسمبلی نظام آباد اربن بی گنیش گپتا،رورل باجی ریڈی گوردھن، بالکنڈہ رکن اسمبلی پرشانت ریڈی، یلاریڈی رکن اسمبلی رویندرریڈی، آرمور رکن اسمبلی جیون ریڈی، صدرنشین آئی سی ڈی ایم ایم کے مجیب الدین کے علاوہ ارکان زیڈ پی ٹی سی نے شرکت کی اور بلامقابلہ صدرنشین، نائب صدرنشین کے انتخاب پر ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر ڈی وینکٹیشور راؤ نے راجو دفیعدار اور جی سومنا کو کامیابی کا سرٹیفکٹ پیش کیا۔اس موقع پر نو منتخب صدرنشین ضلع پریشد راجیو دفیعدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے پسماندہ حلقہ اسمبلی



جکل سے صدرنشین ضلع پریشد کے عہدہ پر فائزکئے جانے پر انہوں نے کے چندر شیکھر راؤ، ضلع کے تمام اراکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ضلع کی ہمہ جہتی ترقی، دیہی سطح پر ترقیاتی، تعمیری کاموں کے ذریعہ عوام کو سہولتیں پہنچانے کااظہار کیا۔ بعدازاں ریاستی وزیرزراعت پوچارام سرینواس ریڈی کی نگرانی میں جنرل باڈی ضلع پریشد کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت راجو دفیعدار نے کی۔ اس موقع پررکن اسمبلی نظام آباد مسٹر گنیش گپتا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدرنشین ضلع پریشد، نائب صدر ضلع پریشد تلنگانہ تحریک سے وابستہ رہتے ہوئے ضلع کے مسائل سے بخوبی واقف ہے ۔ ایم ایل سی ڈی راجیشور نے صدرنشین ضلع پریشد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جکل حلقہ سے تعلق رکھنے والے نظام ساگر ضلع پریشد کے رکن دفیعدار راجو کو صدرنشین کا عہدہ حاصل ہونا قابل فخر ہے۔ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے کہا کہ جدوجہد تلنگانہ میں ضلع نظام آباد روز اول سے آگے رہا ہے جہاں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قیام کے بعد ضلع پریشد پر ٹی آرایس نے قبضہ کیا تھا ۔ رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع پریشد کے اجلاس میں ضلع کے مسائل کو ہر ممکنہ حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ضلع میں ارکان بلدیہ سے زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ، تمام 9 اسمبلی حلقہ ،2ارکان پارلیمنٹ اور ضلع پریشد نشست پر ٹی آرایس کی کامیابی کو عوام کی صد فیصد تائید اور کے سی آر پر بھروسہ سے تعبیر کیا ۔ اس اجلاس میں ارکان اسمبلی گمپا گوردھن ، ہنمنت شنڈے ، اے رویند ریڈی ، پرشانت ریڈی کے علاوہ نو منتخب زیڈ پی ٹی سی ارکان نے بھی مخاطب کیا ۔اس موقع پر ضلع پریشد سی ای او راجہ رام،پنچایت راج آفیسر سریش بابوو دیگر موجود تھے۔صدرنشین ، نائب صدرنشین ضلع پریشد کے انتخابات کے پیش نظر ضلع پریشد آفس میں زبردست پولیس بندوبست روبہ عمل لایا گیا۔ باب الداخلہ پر پولیس نے سخت بندوبست کے ذریعہ پاسس، شناختی کارڈ کے معائنہ کے بعد داخلہ کی اجازت دی۔ صدرنشین ضلع پریشد، نائب صدرنشین ضلع پریشد کے بلامقابلہ ٹی آرایس پارٹی کے انتخاب پر زبردست کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے آتشبازی کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.